Photos and Caption – Ibrahim Kohi
بِشئی بانال سے عشق ہونے کی سبب اپنی سفری زندگی میں کئی بار محبوب کے وصال کو گیا ۔ کبھی تو محبوب نے بانہیں کھول کر میرا استقبال کیا اور کبھی برف کی سفید چادر اوڑھ کے الگ تھلگ بیٹھا رہا اور ازنِ دیدار نہیں ملا ۔بِشئی بانال وادئ کالام کا وہ خوب صورت اور دل کش چراگاہ ہے جس کے ارد گرد طلسماتی خوب صورتی اور دل لُبھا دینے والی رعنائی پھیلی ہوئی ہے۔ یہ حسین ترین چراگاہ اپنی لازوال خوب صورتی اور غیر معمولی سحر انگیزی کے باوجود ابھی تک سیاحوں کی نظروں سے پوشیدہ چلا آرہا ہے، حالانکہ یہ چراگاہ اپنی منفرد ہئیت اور قدرتی ماحول کے لحاظ سے اس قدر وسیع اور قدرت کی بے پناہ فیاضی سے لبریز ہے کہ ایک بار اگر اس کی خوب صورتی، رعنائی اور دل کشی آنکھوں میں بسالی جائے تو اس کی دید کے لئے دل،رہ رہ کر بے چین ہو جاتا ہے۔ وادئ کالام کا یہ خوب صورت ترین چراگاہ کالام خاص سے مشرق کی طرف پانچ گھنٹوں کی مسافت پر واقع ہے۔
in Photography
You guys are doing a great job, exploring such amazing hidden heavens.
Mashallah heavenly place and photography
Awesome pictures Shoab Sahib…. wish I was on that trek with you all.
Trekking Kitne ghanty ki hai
Bishai banal 2012
Zabr10 yar Kia bat ha sawat key
Der zbrdast rora
محبت ❤
Lovely place
#Wow…
Beautiful
Ihsan Khan