سوات کوہستان سے سیاحوں کا عشق
سیاحوں کو پہاڑوں، جھیلوں اور آبشاروں سے محبت ہوتی ہے، لیکن سوات کوہستان میں یہ محبت انتہا کو پہنچ جاتی ہے اور عشق بن جاتا ہے۔
یہ عشق ایک طرف گنگناتے آبشاروں، اٹھکیلیاں کھاتے دریاؤں، بلند بانگ پہاڑوں اور صاف شفاف چشموں اور تاحد نگاہ پھیلی جھیلوں سے ہے تو دوسری طرف یہاں کے مہمان نواز اور سادہ مزاج لوگوں کے ساتھ ہے۔
یہاں کے باسی مہمان نوازی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے، جب ہوٹلوں میں گنجائش نہیں رہتی تو مقامی لوگ سیاحوں کو اپنے حجروں اور گھروں میں جگہ دیتے ہیں۔
عید کی چھٹیوں میں اپنے روزگار سے فرصت ملتے ہی ملک بھر سے سیاحوں نے سوات کوہستان کے سیاحتی علاقوں بحرین، کالام، اشو، مٹلتان، اتروڑ اور گبرال کا رخ کرلیا ہے۔
سیاحوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر حسین وادیوں کی جانب رواں دواں ہیں۔
یہ مناظر مدین پل کے ہیں جہاں سے سیاح سوات کوہستان میں داخل ہورہے ہیں۔
اس وقت وادی بحرین، کالام، اور دیگر سیاحتی مقامات پر ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کھچا کھچ بھرے ہیں۔
ہوٹلوں میں جگہ کم پڑنے کی وجہ سے ذیادہ تر سیاح ٹینٹوں میں رہائش پذیر ہیں۔
اگر آپ کو بھی سوات کوہستان سے محبت ہے تو یہ پوسٹ شئیر کریں۔
Log in or sign up to view
See posts, photos and more on Facebook.
Credits : SKBC Live
Maqame logo ke baray ma apke rai bilkul ghlat hai .maqame log intihai badtamez hai .ha tore buhat achay log be hai