in

Photos from PMRU Khyber Pakhtunkhwa’s post[5 Years Performance Report Of PTI led KP Government in He

Photos from PMRU Khyber Pakhtunkhwa’s post












[5 Years Performance Report Of PTI led KP Government in Health Sector]
#HealthKP #KPRising

خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ صحت کی پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ جاری ‏کر دی۔

پانچ سال میں صحت کے شعبے میں 18 ایکٹ اور 3 بل پاس کیے گئے۔ 15 نئے صحت مراکز اور توسیعی منصوبے مکمل کیے گئے۔ نئے منصوبوں سے صوبہ بھر میں 2085 بیڈز کا اضافہ ہوا ہے۔ تکمیل کے قریب 15 منصوبوں سے 2626 مزید بیڈز کا اضافہ ہوگا۔

صحت انصاف کارڈ کے ذریعے صوبے کی 70 فیصد آبادی کو مفت علاج کی فراہمی 8 افراد پر مشتمل 2.4 ملین خاندان صحت انصاف کارڈ سے مسفتید ہو رہے ہیں۔

6915 نئے ڈاکٹرز بھرتی کیے گئے، 5446 جنرل کیڈر میں بھرتی ہوئے،219 ڈینٹل سرجنز، 976 ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ اور 274 ٹیچنگ سٹاف بھرتی کیا گیا۔ 2305 نرسز، 3101 پیرامیڈیکس اور 3299 ایل ایچ ڈبلیوز، لیڈی ہیلتھ ورکرز بھرتی ‏کی گئیں. 120 بستروں پر مشتمل برن اینڈ ٹراما سنٹر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ جدید سہولیات سے آراستہ برن سنٹر 30 جون 2018 تک کام شروع کر دے گا۔

300 بستروں پر مشتمل پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی مکمل کر لیا گیا۔ 2018 کے دوران 6 انسداد پولیو مہم میں 2 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو بچاؤ ‏ویکسین پلائی گئی اور 2018 میں تاحال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

صحت کے شعبے میں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 58 فیصد اضافہ کیا گیا۔ 2012 میں 7575 ملین کا اے ڈی پی 2017 میں 12 ہزار ملین تک پہنچا دیا گیا۔

پشاور اور تیمرگرہ میں دو نئے میڈیکل کالجز کی منظوری دی گئی۔ خیبر میڈیکل کالجز میں نوتعمیر شدہ ڈی این اے لیبارٹری کو اپگریڈ اور سرکاری ہسپتالوں میں 1.770 ملین سے خوبصورتی اور توسیعی منصوبہ مکمل کیا ‏گیا۔

مردان میں 3 ارب روپے کی لاگت سے انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز اینڈ کلینیکل ‏ریسرچ کی منظوری دی گئی۔ 175 ملین سے پیراپلیجک سنٹر کی اپ گریڈیشن پر کام جاری ہے۔

ایبٹ آباد، سوات اور ڈی آئی خان میں محفوظ انتقال خون کی فراہمی کے اداروں کے ‏قیام پر کام جاری ہے۔ 6.5 ارب روپے سے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام پر کام جاری۔ 500 ملین روپے سے ایچ آئی وی، ہپیاٹائٹس اور تھیلیسیمیا کنٹرول پروگرام پر کام ‏جاری۔

ایک ارب 94 کروڑ روپے سے کینسر کے غریب مریضوں کا علاج جاری۔ ایمرجنسی مریضوں کے فوری علاج کے لئے 500 ملین جاری کیے گئے۔ حاملہ خواتین کو 2700 فی کس کے حساب سے ادائیگی، ایک لاکھ سے زائد خواتین ‏مستفید ہوئیں۔

مزید تفصیلات اس پوسٹ میں۔۔۔

Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

One Comment

  1. سیدو گروپ آف ہاسپٹلز 500 بستر) ، ہمارے MPA, محمد امین صاحب کا منصوبہ ہے. لیکن ان کا اقتدار میں نہ ہو نے کی وجہ سے مذکورہ ہسپتال میں مریضوں کا علاج معالجہ ابھی تک شروع نہ ہو سکا. مریض برآمدوں میں اور پرائیویٹ بیڈز لینے پر مجبور ہیں.

Loading…

0