in

کمشنر مالاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ کی سربراہی میں مٹہ کے علاقے برہ درشخیلہ میں کھلی کچہری کا ان

کمشنر مالاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ کی سربراہی میں مٹہ کے علاقے برہ درشخیلہ میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر سوات شاہد محمود، ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ، ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان،تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان اورضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی کمشنر مالاکنڈ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سوات نے متعلقہ حکام کے ہمراہ تحصیل مٹہ کے مختلف علاقوں اور نواحی دیہات کے باشندوں کے مسائل بغور سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کھلی کچہری میں تحصیل مٹہ کے باشندوں نے انتظامیہ کو اپنے کئی اجتماعی اور انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جن میں زیادہ تر کا تعلق علاقے میں جنگلات ، تعلیم ، صحت ، سڑکوں کی تعمیر اور صاف پانی کی فراہمی سے تھا کمشنر ملاکنڈ نے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ عوام کی پورے اخلاص کے ساتھ خدمت کو یقینی بنائیں،ان کے معروضات انتہائی نرمی اور شائستگی سے سنیں اور ان کا جلد از جلد حل یقینی بنائیں نیز کسی بھی مرحلے پر عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچنے دیں انہوں نے خبردار کیا کہ عوام سے درشت رویہ میں برتاؤ کرنے اور انکی تکالیف کم کرنے کی بجائے ان میں اضافہ بننے والے افسران کو ضلع بدر کرنے ذرہ برابر تاخیر نہیں کی جائے گی اسلئے حکام کا فرض ہے کہ وہ میرٹ پر فیصلے کریں اور ہر سطح پر انصاف اور قانون کی بالادستی یقینی بنائیں کمشنر نے لوگوں کوبھی یقین دلایا کہ انکی پیش کردہ شکایات اور مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایا جائے گا جس کیلئے متعلقہ حکام کو واضح طور پر ہدایات جاری کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے حکام نے بھی اُن کے مسائل، شکایات اور تجاویز نوٹ کرلیے ہیں جنہیں چیف سیکرٹری آفس میں بنائے گئے آن لائن پورٹل کے ذریعے متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کے لیے بھیج دیا جائے گا۔













Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

2 Comments

  1. very good. محترم کمشنر صاحب! WSSCS، Water and Sanitation Services Company Swat) پانی کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی. لنڈیکس( نزد خوشحال سکول) کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے. دو وقت ایک گھنٹہ فراہمی کے بجائے روزانہ 10،15 منٹ پانی دیا جاتا ہے جس سے ایک بالٹی بھی نہیں بھرتی. ہم نے پانی کا پریشر بڑھانے اور دورانیہ پورا کرنے کے لیے 4،5 مرتبہ wsscs کو کمپلینٹ کیا، 2،3 مرتبہ خود بھی گئے، مگر کوئی بھی ٹھس سے مس نہیں ہو رہا. اسلئے ہم ضلعی انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہیں.منجانب: عوام لنڈیکس مینگورہ سوات

Loading…

0