ڈپٹی کمشنر سوات کابحرین میں کھلی کچہری،عوام کے دیرینہ مسائل فوری حل کرنے کا حُکم۔
ڈپٹی کمشنر سوات نےآج بروزِ جمعرات بحرین کے باشندوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے بحرین میں کھلی کچہری منعقد کی۔اس موقعے پراُُن کے ساتھ اِایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد طاہر خان ،اسسٹنٹ کمشنربحرین ،اوردیگرسرکاری محکموں کے اہلکاربھی موجود تھے۔
کھلی کچہری میں تحصیل بحرین کے باشندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اور ڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، جن میں ذیادہ تر مسائل علاقے کے جنگلات ، تعلیم ، صحت ، سڑکوں کی تعمیر اور صاف پانی کی فراہمی سے متعلق تھے۔ اُنہوں نے آنے والے تمام لوگوں کے مسائیل غور سے سنے اوراُن کے مسائل، شکایات اور تجاویز نوٹ کرلیے گئے ، جو بعد میں چیف سیکرٹری آفس کی جانب سے بنائے گئے آن لائن پورٹل کے ذریعے مععلقہ محکموں کو کارروائی کے لیے بھیجے گئے۔
in Swat Police
GIPHY App Key not set. Please check settings