Photo – Muhammad Asfhaq
اپر شاہی باغ کی ایک حسین صبح
تحریر و عکاسی
محمد اشفاق
ویسے تو سوات کا پورا خطہ اپنے قدرتی حسن میں لا جواب ہے مجھے اکثر ان علاقوں کو دیکھنے کا موقع ملا ہے لیکن شاہی باغ ایک لاجواب وادی ہے بدقسمتی سے بہت کم لوگ اس طرف رخ کرتے ہیں میں پہلے بھی اس شاہکار کے بارے میں کافی کچھ لکھ چکا ہوں آج پھر سے ایک تصویر میری نگاوں کے سامنے سے گزری تو سوچا اسے پوسٹ کر دوں ۔
ہم لوگوں نے شاہی باغ سے کاجری جانا تھا وہیں پر ہمارا سٹے بنتا تھا میرے ساتھ عرفان جو لاہور سے اس ٹور میں میرے ساتھ شامل ہوے تھے اسلم خان جو ہمارے اس ٹور کے راہنما تھے ان کے دونوں بیٹے جاوید اور یاسر پورٹر ز کے فرائض انجام دے رہے تھے –
ابھی کچھ دیر ہی ہوہی تھی ہم لوگ ندی کے ساتھ چلتے رہے خزاں کے رنگ ہر طرف بکھرے پڑے تھے ماہ اکتوبر تھا ہوا میں خنکی بڑی مسحورکن لگ رہی تھی کبھی بادلوں کا سایہ کبھی تیز دھوپ یہی آنکھ مچولی چلتی رہی پہاڑوں کی چوٹیوں پر تازہ برف وادی کے حسن میں بے پناہ اضافہ کر رہی تھی دو تیں گھنٹے چلنے کے بعد زیر نظر مقام پر پہنچ گے نسبتا ہموار جگہ تھی ندی میں پانی ٹہرا ہوا تھا اور اس میں پہاڑوں کا عکس بلکل واضع نظر آ رہا تھا خزاں کے جھلملاتے رنگ پانی کورنگین بنا رہے تھے کچھ دیر اس منظر کے سحر میں جیسے منجمد ہو کر رہ گیاکیمرے کی آنکھ سے اس منظر کو قید کر لیا اور انجانی منزلوں کی طرف پھر سے آگے بڑھ گے ۔۔۔۔
بھائی ذیادہ نا لکھیں۔ یہ عوام اس قابل نہیں کہ یہاں جائیں۔ عوام جانا شروع ہوگئے تو اس جگہ کا بھی ستیاناس کردیں گے۔
Wow sooo beautiful 😍😍
بہت اعلیٰ جناب
La jawab sawat Pakistan