بھرے جلسے میں نوجوان نے خواجہ آصف کا ’منہ کالا کردیا‘
زیر خارجہ خواجہ آصف کے منہ پر ایک نوجوان نے سیاہی پھینک دی ،پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا ۔
تفصیل کے مطابق سیالکوٹ میں ن لیگ کے ورکر کنونشن سے وزیر خارجہ خواجہ آصف خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران ایک جانب سے ان پر نوجوان نے سیاہی اچھال دی جو خواجہ آصف کے چہرے اور سر کے بالوں پر گری اس پر قریب کھڑے لو گوں نے اس نوجوان کو دبوچ لیا اور پھر پولیس نے اسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ۔ حیران کن طور پر خواجہ آصف نے سیاہی گرنے کے باوجود اپنا خطاب ختم نہیں کیا بلکہ ڈائس پر ہی موجود رہے اور کہا کہ ایسے واقعات مجھے کمزور نہیں کر سکتے ،مخالفین نے پیسے دے کر مجھ پر سیاہی پھینکوائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ نے مجھے بار بار منتخب کیا ہے ،آگے بھی کریں گے ،میرا کردار اور دل آج بھی صاف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زیر حراست شخص کو چھوڑ دیں میری اس سے کوئی دشمنی نہیں ہے ۔
in Video
GIPHY App Key not set. Please check settings
2 Comments