in

ضلعی انتظامیہ سوات کا بریکوٹ پریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018کے فاینل میچ کا انعقاد۔

ضلعی انتظامیہ سوات کا بریکوٹ پریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018کے فاینل میچ کا انعقاد۔
جمعہ کے روزضلعی انتظا میہ سوات نے بریکوٹ کرکٹ پریمئر لیگ 2018کے فا ئینل میچ کا انعقاد کیا، ، جس میں ڈپٹی کمشنر سوات عامرآفاق نے خود شرکت کی، ایڈیشنل ڈی سی سوات محمد طاہر خان، اے سی بابوزئی شہاب خان، اے سی بریکوٹ شکیل خان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگون نے شرکت کی۔ فائنل میچ میں ویلیج کوٹہ کے ٹیم نے بریکوٹ کے ٹیم کو شکست دے دی۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فاتح ٹیم کو 25000روپے جبکہ رنراپ ٹیم کے لیے 15000روپے کے کیش پرائزز کے علاوہ ٹرافیاں اور سرٹیفیکیٹس بھی دے دئے گئے۔کھلاڑیوں کے علاوہ تحصیل کے تمام وی سی ناظمین کو بھی سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔
میچ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سوات نے خطاب کرنے ہوئے کہا کہ جس علاقے کے کھیل کے میدان آباد ہو وہاں کے ہسپتال ویران ہوا کرتے ہیں، اورآج کے اِس میچ کے فائنل کے لیے میرے آنے کا مقصد لوگوں میں کھیل کود کا شعور اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ اِس طرح کے مذید کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کیے جائنگے۔










Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

One Comment

Loading…

0