in

خیبر پختونخوا پولیس فورس نے صوبے میں آنے والے سیاحوں اور سیاحتی مقامات کے لیے ٹ…

خیبر پختونخوا پولیس فورس نے صوبے میں آنے والے سیاحوں اور سیاحتی مقامات کے لیے ٹورسٹ فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا. خیبر پختونخوا کی ٹورسٹ فورس مالا کنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں تعینات کی جائے گی۔ یہ فورس پہلے مرحلے میں 4 مقامات سوات، گلیات، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں کنٹرول روم قائم کرے گی۔ ٹوررسٹ فورس مقامی و غیر ملکی سیاحوں کو سیکیورٹی، گائیڈنس اور موسم کی صورتحال سے باخبر رکھے گی۔

فورس کو ٹریک سوٹ طرز کا یونیفارم دیا جائے گا۔ فورس کو ہیوی بائیک بھی فرائم کر دی گئی ہے۔ اس نئی ٹورسٹ فورس نے اپنی ٹریننگ کا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق فورس کو سیاحوں کے لیے گائیڈ لائنز سمیت ہنگامی حالات سے بچاؤ کی ٹریننگ بھی دی گئی ہے.

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہر سال بڑی تعداد میں مقامی و غیر ملکی سیاح سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں جن سے صوبائی حکومت کو کروڑوں روپے کی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔

سال میں کچھ ماہ ایسے بھی ہوتے ہیں جب ان علاقوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ جاتی ہے جس کے باعث انتظامیہ کو ٹریفک جام سمیت دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔






Written by Swat Valley

What do you think?

122 points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Loading…

0

فضاگٹ پارک کے چند زبردست تصاویر۔ فوٹوز۔ جان عالم Courtesy : Zama Swat

Swat Valley updated their cover photo.