in

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کیلئے پاکس…

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کیلئے پاکستان ائیرفورس کے فعال کردار پر اسے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے انہوں نے ملک میں ہوا بازی کے فروغ کیلئے بھی پاک فضائیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اس شعبے کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم اور سیاحت کی ترقی کیلئے بھی پاک فضائیہ کے تعاون سے کئی منصوبے زیر تکمیل ہیں سوات میں سیدو شریف ائیرپورٹ کی اربوں روپے کی لاگت سے توسیع پر کام تیزی سے جاری ہے جس کے بعد یہاں عنقریب صرف فوکرطیارے ہی نہیں بلکہ بوئنگ اور بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت بھی شروع ہو جائے گی جس سے مقامی لوگوں کے علاوہ ملکی و غیر ملکی سیاح بھی مستفید ہونگے اس کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کے ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر وائس مارشل عمران خالد کی زیرقیادت وفد سے ملاقات میں کیا جنہوں نے صوبے میں پاک ائیرفورس کے جاری و نئے ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور بعض ضروری فیصلے بھی کئے اس موقع پر وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ہوا بازی و فنی تعلیم ائیر کموڈور محمد امین، آفیسر کمانڈنگ ایڈمن ونگ باسط مہتاب، اے ڈی سی فلائٹ لیفٹیننٹ مظہر اشفاق، آفیسر انچارج ورکس اینڈریونیو ریکارڈ فلائٹ لیفٹیننٹ سلیمان خان، سیکرٹری آبپاشی عارف رشید اور چیف انجینئر آبپاشی صاحبزادہ شبیر کے علاوہ سیاحت و کھیل، جنگلی حیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام بھی موجود تھے وزیراعلیٰ نے وفد کی درخواست پر پاک فضائیہ میں ملاکنڈ ڈویژن کے نوجوانوں کی بھرتیوں میں سہولت کیلئے سوات میں ائیرفورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن سنٹر کے قیام، کانجو ٹاؤن شپ اور ائیرپورٹ سے ملحقہ تین سو کنال غیرآباد اراضی ہوائی مستقر، ورکشاپس اور عملے کی رہائشی ضروریات کیلئے بروئے کار لانے اور خویشگی جھیل سے ملحقہ مزید اراضی سیاحتی مقاصد کیلئے پاک فضائیہ کو لیز پر دینے کی منظوری بھی دی اور اس ضمن میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں وزیراعلیٰ نے متعلقہ سرکاری محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں پر زور دیا ہے کہ ترقیاتی منصوبہ بندی میں سکیموں کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنانے کے علاوہ انکی ماحولیاتی خوبصورتی، سیاحتی کشش، نوجوانوں کیلئے کھیلوں و تفریح کی سہولیات، وسیع تر عوامی مفاد اور مستقبل کی ضروریات کو بھی پیش نظر رکھیں تاکہ تمام منصوبے پائیدار ثابت ہوں،


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

One Comment

Loading…

0