in

Asif Khan Bangash Bhai's! #علی_سدپارہ کے نام اے فلک بوس برف زار میری جا…

Asif Khan Bangash Bhai's!
#علی_سدپارہ کے نام

اے فلک بوس برف زار
میری جان جاں!
تجھ سے وعدہ تھا میرا
لوٹ کے آوں گا میں۔۔
جب ہواوں میں تیری
کاٹ بلا کی ہوگی
اور طوفان تجھے گھیرے ہوں
چاروں جانب۔۔!
لوٹ جائیں گے گھروں کو
سبھی آوارہ مزاج۔۔
بس پھر اک تو ہو، بس اک تو ہو
بس اک تو، اک میں۔۔۔!!!
تجھ کو سینے سے لگاوں
تیرا ماتھا چوموں۔۔۔
تجھ کو بانہوں میں بھروں
اور ترا ہو جاوں۔۔۔!
اے میری حسن کی دیوی
میری جاں، چوگوری۔۔۔!!!
برف شال اوڑھ کے رکھوں
میں تیری گود میں سر۔۔۔
تیرا یخ بستہ لمس
روک لے دھڑکن میری۔۔۔
اور سو جاوں تیرے سنگ
ہمیشہ کیلئے۔۔۔!!!

#آصف_بنگش
09 فروری 2021


Written by Trekking Swat Valley

This page is to promote tourism in Swat valley. We will post images of beautiful explored and unexplored places of the Swat valley, KPK, P A K I S T A N

What do you think?

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Loading…

0
Puede ser una imagen de árbol, carretera y texto

صوبائی حکومت نے سیاحوں کی سہولت و معلومات کیلئے تاریخی مقامات کے حوالے سے سائن بورڈز شاہراہوں پر نصب

سوات پولیس کا کانجو ٹاون شپ میں پولیس جوانوں کے لئے “ہیوی ویپن کورس” کا انعقاد، ہیوی ویپن کورس میں پ