خوازہ خیلہ پولیس نے غریب زخمی رکشہ ڈرائیور کو حوالات میں بند کردیا ، گزشتہ روز غریب رکشہ ڈرائیور فضل واحد ولد فضل رحمن سکنہ چینو گو جو کہ رکشہ چلا رہا تھا کہ پلائن کوچ کے ساتھ ٹکرا گیا جس سے رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ، جس پر خوازہ خیلہ پولیس نے زخمی رکشہ ڈرائیور کو علاج کیلئے ہسپتال لے جانے کے بجائے خوازہ خیلہ پولیس سٹیشن لاکر ان کو حوالات میں بند کردیا ، مقامی لوگوں نے پولیس کی اس رویئے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ خوازہ خیلہ پولیس کا رویہ قابل افسوس ہے لہٰذا افسران بالا ان کی خلاف کاروائی کریں ۔
[zombify_post]
GIPHY App Key not set. Please check settings