نارکاٹکس کے خلاف سوات پولیس ان ایکشن منشیات فروش گرفتار
مجموعی طور پر3760گرام چرس، 392گرام ہیروین اور 20لیٹر شراب برآمد
تفصیلات کے مطابق: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کے احکامات کے مطابق
”منشیات سے پاک خیبر پختونخوا“ کے تحت سوات پولیس کا ڈی پی اُو زاہد نواز مروت کے نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ڈی ایس پی سرکل مینگورہ سٹی بادشاہ حضرت کے ہدایت پر ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون میں کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش گرفتار کر لئے ، گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر3760گرام چرس، 392گرام ہیروین اور 20لیٹر شراب برآمد کرلی۔
گرفتار منشیات فروشوں میں بدنامِ زمانہ منشیات فروش احمد زیب عرف قاری اور رفیق عرف پپکو شامل ہیں جن کے خلاف تھانہ مینگورہ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
ترجمان سوات پولیس
GIPHY App Key not set. Please check settings