in

*احساس پروگرام کے تحت غریب اور مستحق عوام کو سرکاری رقوم کی فراہمی کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت،

*احساس پروگرام کے تحت غریب اور مستحق عوام کو سرکاری رقوم کی فراہمی کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت، مجرمانہ کوتاہی یا رشوت ستانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم*
ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت غریب اور مستحق عوام کو سرکاری رقوم کی فراہمی کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت، مجرمانہ کوتاہی یا رشوت ستانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اور اس سلسلے میں کوئی بھی غفلت کا مواقف پایا گیا تو ان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی ہو گی اور وہ قرار واقعی سزا بھگتیں گی انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں ضلع بھر میں مختلف جگہوں پر احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جہاں پر بھی کسی کو یہ شکایت ہو کہ احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم میں ان سے کوئی ناجائز مطالبہ کر رہا ہے یا رشوت لی جا رہی ہے تو انہیں ضلع انتظامیہ کی قائم کردہ کنٹرول روم سے فوری طور پر رابطہ کرنا چاہئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت نے اس مشکل کی گھڑی میں غریب عوام کو احساس پروگرام کے تحت جو بارہ ہزار روپے فراہم کی ہے یہ مستحق افراد کا حق ہے اور اس میں کسی قسم کی کمیشن یا رشوت کی گنجائش نہیں انہوں نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں کوئی بھی ریٹیلر یا دوسرا ذمہ دار اگر غفلت کا مرتکب پایا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ آج بھی کالام میں دو ریٹیلر محمد سلیم اور محمد زبیر جبکہ خوازہ خیلہ میں انعام خان کو عوام سے رشوت لیتے ہوئے پکڑا کیا ہے جن کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہم اس پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں کہ کوئی بھی غریب عوام کے ساتھ ناجائز طریقے سے پیش نہ آ سکے انہوں نے کہا کہ کل کی طرح آج بھی ہم نے عوام سے رشوت لینے والوں کو پکڑ کر قانون کے مطابق جیل بھیجا گیا اور آئندہ بھی اس طرح کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔





Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply to Abrar AhmadCancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

10 Comments

Loading…

0