in

‎ ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی سربراہی میں آج کالام تحصیل بحرین میں کھلی کچہری منعقد ہوئی۔

‎ ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی سربراہی میں آج کالام تحصیل بحرین میں کھلی کچہری منعقد ہوئی۔
‎کچہری میں ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر معززین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سوات کو اپنے کئی اجتماعی اور انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جن میں زیادہ تر مسائل علاقے کے، تعلیم، صحت، پانی،صفائی، بجلی،روڈ اور پل دریائے سوات کے متعلق تھے۔ ڈ ی سی سوات نے کالام کے باشندوں کے مسائل بغور سنے، کچھ مسائل جو ضلعی انتظامیہ کے دائرہ کار میں تھے اس کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ باقی مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنرسوات نے واضح کیا کہ کھلی کچہری کابنیادی مقصد سرکاری ملازمین کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانا، عوام اور سرکاری ملازمین کے درمیان فاصلے مٹا کر عوامی مسائل کواُن کے دہلیز پر حل کرنا ہے۔
‎ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے قومی تعمیر کے تمام محکموں کے ضلعی سربراہوں کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح وبہبود سمیت تمام ذمہ داریاں بروقت اور بھرپور طریقے سے انجام دیں اور کسی بھی کوتاہی کی صورت میں متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی ہوگی
‎انہوں نےکہا کہ ہم عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہی موجود ہیں
‎عوام کے جتنے بھی مسائل ہم سے تعلق رکھتے ہیں وہ بروقت اور موقع پر حل کریں گے اور کسی کو شکایت کا موقع نہیں دینگے۔





Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply to Malak IhsanCancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

8 Comments

Loading…

0