in

تاریخ:05-11-2019 ای میل:dposwat@gmail.com فون نمبر:0946-9240393 پریس ریلیز سوات پولیس کی کا

تاریخ:05-11-2019
ای میل:dposwat@gmail.com
فون نمبر:0946-9240393
پریس ریلیز

سوات پولیس کی کامیاب کاروائی، منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام
سوات(پریس ریلیز) ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور کے خصوصی احکامات پر معاشرے کے اندر سرایت کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ڈی پی اُ و بادشاہ حضرت، ایس ایچ اُو تھانہ غالیگے اختر ایوب خان اور ان کے ٹیم نے لنڈاکے چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے انیس علی ولد حیدر علی سکنہ چارسدہ، امتیاز علی ولد امیر زمان سکنہ پشاور، حضرت بلال ولد دور محمد سکنہ لال کالونی تھانہ ملاکنڈ ایجنسی سے 5160گرام چرس، 2عدد پستول 30بور اور 25عدد کارتوس برآمد کرکے اُن کے خلاف تھانہ غالیگے میں ایف آئی آر درج کی۔ دوسرے کاروائی میں منشیات سمگلر زاہد اللہ ولد حبیب الرحمن سکنہ ماشو خیل پشاور سے 1079گرام چرس برآمد کئے اسی طرح بدوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عبد الرشید ولد شاہ وزیر خان سکنہ غریب آباد کوٹہ سے 885گرام چرس برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا۔
ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے دھویں سے پاک صاف ماحول فرام کرنے کے لئے اپنی پورے و سائل برو کار لائینگے۔

ترجمان
سوات پولیس


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply to Nasir Khan YousafzaiCancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

6 Comments

Loading…

0