in

ڈسٹرکٹ اینٹی نارکاٹکس کمیٹی اجلاس۔

ڈسٹرکٹ اینٹی نارکاٹکس کمیٹی اجلاس۔
*******************
آج ڈپٹی کمشنرسوات ثاقب رضااسلم کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ اینٹی نارکاٹکس کمیٹی کا سہ ماہی اجلاس منعقد ہوا۔
جسمیں ضلع سوات کے تمام سرکاری اداروں کے سربراہان بشمول محکمہ ہیلتھ، پولیس، تعلیم،سوشل ویلفیئر، اینٹی نارکا ٹِکس، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، جیل خانہ جات، پبلک پراسیکیوشن اور مختلف فلاحی ادارے برائے روک تھام منشیات کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع بھر میں منشیات کے سرگرمیوں اور اس کے روک تھام پر تفصیلی غور و حوض کیاگیا۔مختلف نشہ آور اشیاء کے نام زیر غور لائے گئے، جس میں ذیادہ زور آئس نشہ کے روک تھام اور اقدامات پر دیا گیا۔ محکموں کے سربراہان اوردوسرے شُرکاء کی جانب سے مختلف تجاویز زیرِ بحث رہے۔
فوری طور پر مندرجہ ذیل احکامات جاری کیے گئے۔
۱۔ محکمہ پولیس کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ تمام نشہ آور اشیاء کے خرید و فروخت کی روک تھام پر زور دیا جائے، اور ایسے تمام ڈرگ مافیہ جو معاشرے کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں،ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
ڈی ایس پی سٹی کو ہدایت کی گئی کہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر کے زیر نگرانی تمام تھانیداروں کے لیے ایک آگاہی ورکشاپ منعقد کیا جائے، جسمیں انکو سیکھا یا جائے کہ وہ ڈرگ مافیہ کے خلاف عدالتی مقدمات کی پیروی کیسے کریںگے۔
۲۔ ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسرز کو ہدایات جاری کی گئی کہ وہ ہائی و ہائر سکولوں میں صبح اسمبلی سیشن کے دوران نشہ کے مضمرات اور نقصانات کے بارے میں آگاہی یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ لوکل پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر بھی نشہ کے مضمرات اور نقصانات کےتشہیر کی جائے۔
۳۔ اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر سوات پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل کی گئی، جو ضلع سوات میں موجود سرکاری ادارہ برائے بحالی منشیات افراد زیرِ نگرانی محکمہ سوشل ویلفیئر کا دورہ کرینگے، جہاں وہ مذکورہ ادار ہ میں موجود سہولیات کا جائزہ لیں گے، اور اس میں مذید بہتری و سہولیات شروع کرنے کی تجاویز دینگے۔ مذکورہ کمیٹی کے ممبران ضلع میں دوسرے غیر سرکاری فلاحی اداروں کے دورے بھی کرینگے، جہاں سہولیات کی مد میں بہتری لانے کے لیے تجاویز دینگے۔ کمیٹی کے ممبران سیدو شریف ہسپتال کے وارڈ برائے منشیات عادی افراد کا معائنہ بھی کرکے مذید بہتری کے لیے تجاویز دینگے۔
۴۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایسے سٹریٹ چلڈرن جو کہ علاج معالجہ سے قاصر ہیں، ان کے علاج کے لیے اقدامات بروقت اُٹھا ئے جائے۔اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی کو ہدایت کی گئی کہ وہ ڈسٹرکٹ خطیب سے درخواست کریں کہ وہ ضلع کے بڑے بڑے گاوں کے مسجد خطیبوں اور علماء کرام کودرخواست کریں کہ جمعہ کے دن نشہ کے دنیاوی و اخروی مضمرات اور نقصانات کے بارے میں اسلامی نکات کی روشنی میں آگاہی دیں تاکہ نوجوان نسل نشہ جیسے روگ سے چھٹکارا حاصل کریں۔





Written by Swat Valley

What do you think?

122 points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply
  1. Sir..! FIR darj hony k baad chalan likny aor adalat ma pash karny tak tamam amal ko intihai sada aor mukhtasr kia Jana chaye..FIR k elawa baqi tamam shahadat zubani pash kia Jana chahye ..estarah police aor adalat ka qimati waqat Bach jayga..tamam marahil amali tawar par anjam payngy ..

Leave a Reply to Mazruf Salam Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Loading…

0

Comments

comments

Chukail banda swat

Amazing swat