in

کل رات بحرین بازار میں جتنا رش تھا اتنا میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا تھا. پو…

کل رات بحرین بازار میں جتنا رش تھا اتنا میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا تھا. پورا پاکستان اس طرف امڈ آیا تھا. وجہ اس کی یہ ہے کہ محرم کے دنوں میں جگہ جگہ جلوس نکلتے ہیں. بازار سڑکیں چوک چوراہے یہاں تک کہ شہروں میں موبائل نیٹ ورک بھی بند ہوتا ہے. رات دن لاؤڈ اسپیکر کی آواز گھر پر سکون سے بیٹھنے بھی نہیں دیتی. عام لوگ جن کا کسی بھی فرقے سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا ان لانجوں مسئلوں سے بڑا تنگ ہوتے ہیں وہ کوئی آرام کی جگہ ڈھونڈنے کی کوشش میں ہوتے ہیں. نظریں دوڑاتے ہیں تو صرف ایک جگہ ایسی نظر آتی ہے جو فرقہ واریت سے پاک رہی ہے سوات! جی ہاں سوات ہی وہ پر امن جگہ ہے جہاں شیعہ سنی کافر مسلمان کا کوئی جھگڑا نہیں ورنہ شمالی علاقہ جات(گلگت ہنزہ وغیرہ) میں بھی فرقہ واریت نے اپنے منحوس پنچے گھاڑ دیئے ہیں. مری اور کشمیر بھی اس آفت سے محفوظ نہیں صرف سوات ہی بچا ہے پورے پاکستان میں. اس لئے کل رات بحرین اور کالام میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی. سارے ہوٹل بھر گئے تھے. مقامی لوگوں نے اپنے گھروں کے کمروں تک میں مہمانوں کو ٹھہرایا تھا.
سوات سوات ہے اگر اپنوں اور پرایوں کی سازشوں اور شر سے محفوظ رہا. اگر طالبان وغیرہ کو انسٹال نہ کر دیا جائے تو. خدا ہمارے علاقے کو ہر شر سے محفوظ رکھیں امین.

آپ میرے مزید مضامین نیچے لنک پر کلک کر کے بھی پڑھ سکتے ہیں

https://manzoorkohistani.blogspot.com/…/09/blog-post_8.html…

https://manzoorkohistani.wordpress.com/…/%d8%b3%d9%88%d8%a…/


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0