in

سرکاری مشینری کو مزید تیز تر اور بہترین خطوط پر استوار کرنے کے لئے سات اضلاع کے فوکل پرسنز کو پاکستا

سرکاری مشینری کو مزید تیز تر اور بہترین خطوط پر استوار کرنے کے لئے سات اضلاع کے فوکل پرسنز کو پاکستان سیٹیزن پورٹل،آئی پی ایم ایس،کے پی انسپکشنز اور ریوینیو کیس مینجمنٹ سسٹم پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔عادل رضا

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد سلیم خان کی ہدایت پر 7اضلاع کے فوکل پرسنز کیلئے آئی پی ایم ایس،ریونیو کیس مینجمنٹ سسٹم،کے پی انسپکشنز اور پاکستان سیٹیزن پورٹل پر آج پی ایم آر یو کے دفتر میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوا جس میں ضلع سوات،دیر لوئر،ڈیرہ اسماعیل خان،بنوں،کوہاٹ،پشاور اور ایبٹ آباد کے فوکل پرسنز نے شرکت کی۔تربیتی ٹیم میں ڈپٹی کوارڈینیٹر پی ایم آر یو عادل رضا،ڈپٹی کوارڈینیٹر ڈاکٹر عاکف خان،وسیم خان اور وقار اکبر شامل تھے۔ڈپٹی کوارڈینیٹر عادل رضا نے فوکل پرسنز کوبتایاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر کام آسان ہوگیا ہے امراس بات کی ہے کہ سرکاری ملازمین ان سسٹمز کو اچھے طریقے سے استعمال کرکے سرکاری مشینری کوروادواں رکھیں۔انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں پی ایم آریو کیلئے فوکل پرسنز منتخب کئے گئے ہیں جن کے ذریعے تمام ایپلیکشنز چلائے جارہے ہیں ان ایپلیکشنز کا صحیح استعمال لازمی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر فوکل پرسنز کا اپنی اپنی اضلاع کا رپورٹ سسٹم پر ڈالنے کے پابند ہیں۔ اگر انہیں ان ایپلیکیشنز کو استعمال کرنے میں کوئی دشواری پیش آرہی ہو توپی ایم آر یوکی ٹیکنکل ٹیم کے ساتھ فوری رابطہ کریں تاکہ سسٹم میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ڈاکٹر عاکف خان نے شرکاء کو ہدایات کی پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کا بروقت ازالہ ضروری ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزید کہاکہ ریونیو کیس مینجمنٹ سسٹم پر بھی ڈیٹا کا اندراج ضروری ہے۔عادل رضا نے شرکاء کو بتایا کہ فیلڈافسران کیلئے بھی اس سسٹم کو سمجھنا اور زیر استعمال لانا ضروری ہے تاکہ توکل فوکل پرسنز کے علاوہ افسران کو بھی انسپکشن یا دیگر سرگرمیوں کا رپورٹ پی ایم آر یو ارسال کرنے میں آسانی ہو۔اس موقع پر ڈپٹی کوارڈینیٹر ڈاکٹر عاکف خان نے شرکاء کو بتایا کہ متعلقہ ایپلیکیشن پر ڈیٹا کا بروقت اندراج کو یقینی بنایا جائے اور کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر جتنی بھی انسپکشنز ہونگی اس کا ڈیٹا ان ایپلیکشنز کے ذریعے پی ایم آر یو چیف سیکرٹری آفس ارسال کیا جائیگا۔عادل رضا نے مزید بتایا کہ کے پی انسپکشن ایپ پر انسپکشن رپورٹ درج کیا کریں اور اگر سسٹم میں کوئی پیچیدگی ہو یا کوئی مسئلہ پیش آرہاہو تو پی ایم آریو ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ رابطہ کریں
#PMRUKP


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0