in

سنگوٹہ گاؤں میں کھلی کچہری کا انعقاد۔

سنگوٹہ گاؤں میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
************************
صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے آج بتاریخ 10 جولائی ٹحصیل بابوزئی کے علاقہ سنگوٹہ میں کھلی کچہری منعقد کی۔جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ تمام محکموں کے سربراہان، معززین علاقہ،، کونسلرز اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر معززین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر سوات کو اپنے کئی اجتماعی مسائل و تجاویز سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ڈی سی سوات نے علاقے کے باشندوں کے مسائل بغور سنے ، کچھ مسائل جو ضلعی انتظامیہ کے دائرہ کار میں تھے کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ باقی ماندہ مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے مقامی سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے اور مواصلات، آبپاشی و آبنوشی سے متعلق دیگر مطالبات پر متعلقہ حکام کو فوری کاروائی کرنے اور پیشرفت کی رپورٹ انہیں دینے کی ہدایت کی۔ مقامی سڑکوں پرگاڑیوں اور موٹرسائکل سواروں کی طرف سے تیزرفتاری کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ڈی ایس پی کو فوری کاروائی کرنے اور پیشرفت سے انہیں آگاہ کرنے کا حکم بھی دیا انہوں نے علاقے میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری رہنے کی شکایت کا بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے مقامی پیسکو افسران کو شکایات کے جلد از جلد ازالے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ باربار ہدایات کے باوجود بہتری نہ آنے کی صورت میں وہ متعلقہ فورمز پر معاملہ اٹھانے سے دریغ نہیں کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کوبھی یقین دلایا کہ انکی پیش کردہ شکایات اور مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایا جائے گا جس کیلئے متعلقہ حکام کو واضح طور پر ہدایات جاری کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے حکام نے بھی اُن کے مسائل، شکایات اور تجاویز نوٹ کرلیے ہیں، تاہم بہتر حل کے لیےڈی سی آفس کی جانب سے تمام شکایات و تجاویز کو چیف سیکرٹری خیبر پختونخواآفس کی جانب سے بنائے گئے پاکستان سیٹیزن پورٹل کے ذریعے متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کے لیے بھیج رہے ہیں، جس کی مانیٹرنگ براہِ راست چیف منسٹرخیبر پختون خوا سیکرٹریٹ ،پی ایم اآر یو، اور پرائم منسٹر آف پاکستان کے آفس کی ڈیلوری یونٹ کر رہے ہیں۔





Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

4 Comments

Loading…

0