in

سوات کی خبریں کالام میں درختوں کی کٹائی کا سلسلہ دوبارہ عروج پر اشتہار کالام(…

سوات کی خبریں
کالام میں درختوں کی کٹائی کا سلسلہ دوبارہ عروج پر

اشتہار
کالام(زما سوات ڈاٹ کام / 10اپریل2019ء ) کالام میں ٹمبر مافیا کا راج قائم، قیمتی درخت کاٹ کر لے گئے، متعلقہ ادارے خاموش تماشائی، ذرائع کے مطابق کالام کے سب سے خوبصورت ترین اشو فارسٹ میں سڑک کنارے بیس سے زائد دیار کے قیمتی درخت ٹمبر مافیا کاٹ کرلئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ میدانی جنگل میں جابجا درختوں کے تنوں کو چھید کر پچاس سے زائد درختوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اشو سڑک پر پولیس چیک پوسٹ سے ذیادہ سے ذیادہ تیس میٹر کے فاصلے پر بھی درختوں کی تازہ کٹائی کی جاچکی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او کالام سرباز خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر ان سے رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔ محکمہ فارسٹ کے ایس ڈی ایف او کالام جنید خان نے اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فوری طور پر تحقیق کرکے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ ان کے بقول اشو فارسٹ میں مختلف جگہوں پر درختوں کی کٹائی کی شکایات ملی ہیں، جس پر کارروائی کرتے ہوئے کئی مجرمان تک رسائی حاصل کی جاچکی ہے اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے۔ درختوں کی بے دریغ کٹائی پر سول سوسائٹی کے افراد میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے محکمہ فارسٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مجرمان کو گرفتار کیا جائے ورنہ وہ احتجاجی مظاہروں پر اتر آئیں گے۔


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0