in

**سوات:سرکل کبل پولیس نےقتل,اقدام قتل میں ملوث نامزد3ملزمان کوالہ قتل سمیت24گھنٹوں کے اندراندرٹیکنیک

**سوات:سرکل کبل پولیس نےقتل,اقدام قتل میں ملوث نامزد3ملزمان کوالہ قتل سمیت24گھنٹوں کے اندراندرٹیکنیکل طریقوں سےگرفتارکرلۓ۔*
جناب ڈی پی اوصاحب سوات سیداشفاق انورکی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی صاحب سوات خانخیل خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی سرکل کبل اکبر شنواری کے زیرقیادت ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرٸ انسپکٹر اعتبار خان نے کارواٸ کرتے ہوۓ قتل,اقدام قتل میں ملوث تین ملزمان کو آلہ قتل سمیت چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیے.
تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ ڈھیرٸ کےحدود میں مورخہ اٹھایس مارچ کو بدوران جرگہ زبانی تکرار پر دو گروہوں میں فایرنگ کا تبادلہ ہوا تھا ملزمان واحدزمان،پیرذادہ،لعل ذادہ ولدسلوخان سکنہ گودھا تحصیل کبل کے فاٸرنگ سے مقتول شاہ روان جانبحق ہوا تھا جبکہ عثمان علی،محمد زیب زخمی ہوۓتھے جس پر باقاعدہ مقدمہ علت204مورخہ28.03.019 جرم302/324/34تھانہ شاہ ڈھیرٸ درج رجسٹر ہو چکا تھاجبکہ ملزمان شیرین ذادہ ،جہانزیب ولد زمین،نصیب ذادہ ولدنوشیروان سکنہ پاچاکلے شاہ ڈھیرٸ کے فایرنگ سےمحمد سلیم ولد عبدالقہارسکنہ شاہ ڈھیرٸ زخمی ہوۓ تھے جس پر مقدمہ علت203مورخہ 28.03.019جرم324/427/34تھانہ شاہ ڈھیرٸ درج رجسٹر ہوا تھا جبکہ ملزمان بعداز وقوعہ کسی نامعلوم مقام روپوش ہوۓ تھے.
جس پر جناب ڈی پی او صاحب سوات نے واقع کا نوٹس لیتے ہوۓ جلداز جلد روپوش ملزمان کو گرفتارکرنے اور آلہ قتل برامد کرنے کا ٹاسک ڈی ایس پی
سرکل کبل اکبر شنواری کو سونپ دیا.ڈی ایس پی سرکل کبل نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرٸ،تفتیشی ٹیم جدید ساٸینسی خطوط کو بروۓکار لاتے ہوۓآنتھک محنت کےبعد ملزمان کو ٹیکنیکل طریقے سے بدوران چھاپہ گرفتار کر کےملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اتشین دو عدد کلاشنکوف بمعہ بارہ عدد کارتوس برامد کرکے گرفتارملزمان کو مزید تفتیش کیلۓشعبہ تفتیش کو حوالہ کۓگۓہے.
کبل پولیس کے اس کارواٸ کو علاقہ کے لوگوں نے سراہتے ہوۓ پولیس کی تعریف کی ہے.
یاد رہے رواں مہینے میں ڈی ایس پی کبل اکبر شنواری کی یہ پانچویں بڑی کامیاب کاروایٸ ہے.


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply to AnonymousCancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

25 Comments

Loading…

0