in

‎چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا آفس (پی ایم آر یو) کے جانب سے ریوینیو ٹریکنگ سسٹم اور فائل ٹریکنگ سسٹم پر

‎چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا آفس (پی ایم آر یو) کے جانب سے ریوینیو ٹریکنگ سسٹم اور فائل ٹریکنگ سسٹم پر سرکاری اہلکاروں کے لیے سوات میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔
‎چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر جمعے کے روز پی ایم آر یو آفس کے زیر اہتمام فائل ٹریکنگ سسٹم اور ریوینیو کیس ڈسپوزل سسٹم پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات فواد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ مقبول حسین اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ، ضلع سوات، بونیر اور شانگلہ کے تحصیلوں کے ریونیو سٹاف، ریڈرز، سٹینوگرافر ز اورمتعلقہ کمپیوٹر اپریٹر ز نے شرکت کی۔تربیتی ٹیم میں ڈپٹی کوارڈینیٹرکیپٹن(ر) زبیر احمد نیازی، ڈپٹی کوارڈینیٹر ڈاکٹر عاکف خان، محمد اسلام مہمند انفارمیشن افیسر، سرور خان ویب ڈویلپر اور ایم ائی ایس منیجر وقار اکبر شامل تھے۔
‎کیپٹن (ر) زبیر نیازی اور ڈاکٹر عاکف خان نے ریونیو کیس مینجمنٹ سسٹم کے لیے وضع کردہ سافٹ ویئر میں کمشنر، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ایم بی آر اور پی ایم آر یو کے لیے اپنے اپنے اپشنز موجود ہیں جن میں کیسوں کی تعداد، فیصلہ شدہ کیسوں کی تعداد اور زیر التواء کیسوں کی تعداد موجود ہوگی۔اس موقع پر کیپٹن (ر) زبیر احمد نیازی نے کہا کہ صوبے کے 10 اضلاع میں یہ آ ن لائن سسٹم نافذ ہے جبکہ بقیہ اضلاع میں یہ سسٹم تجربہ کار ریونیو افسران کے مشوروں کی روشنی میں وضع کیا گیا ہے اور اس کو زیادہ سے زیادہ اسان اور سادہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے ریوینو عملہ اور انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ یہ سسٹم بھرپور توجہ کے ساتھ سیکھیں کیونکہ یہ سسٹم ہر صورت میں نافذ ہوکر رہے گا۔اس موقع پر ٹریننگ کے شرکاء نے مفید سوالات کئے اور مناسب تجاویز بھی دیں۔پی ایم آر یو افسران نے فیلڈ افسران کی جانب سے سافٹ وئیر اور ان لائن سسٹم میں مفید تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں سسٹم میں شامل کرنے کا یقین دلایا۔





Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

    Loading…

    0