in

ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پرآج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمد فواد خان نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم

ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پرآج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمد فواد خان نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم پروگرام رجسٹریشن کے بارے میں اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنربابوزئی ریاض علی، نادرا کے ڈائریکٹرفیاض الرحمان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کیں۔ رجسٹریشن کے لیے گراسی گراونڈ مینگورہ کا انتخاب کیاگیا۔ اے سی ہیڈکوارٹربابوزئی ریاض علی کونیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کےرجسٹریشن پروگرام کا فوکل پرسن منتخب کیاگیا۔
شہریوں کےمعلومات لیے مندرجہ ذیل ہدایات بھی جاری کی گئ۔
ضروری ہدایات
1۔ خاندان میں (خاندان، بیوی، اور انحصار کردہ بچوں) میں صرف ایک ہی فرد کی رجسٹریشن قابلِ قبول ہوگی۔
2۔ پہلے مرحلے میں پورے صوبے میں رجسٹریشن سنٹرز کے لیے سوات کا اانتخاب کیا گیا ہے۔ جہاں خیبر پختونخوا کا کوئی بھی شہری رجسٹریشن فارم جمع کر/وا سکتا ہے۔ تاہم بہت جلد ہی صوبے کے دوسرے اضلاع میں بھی رجسٹریشن سنٹرز کھولے جائینگے۔ اس کے علاوہ بہت جلد ہی آن لائن رجسٹریشن کا آغازبھی کیاجائیگا۔ جس کے ذریعے شہری باآسانی خود اپنی رجسٹریشن فارم جمع کراسکیں گے، جس کی پراسسنگ فیس 250 روپے ایزی پیسہ وغیرہ کے ذریعے جمع ہوگی۔
3۔ رواں مرحلے میں چونکہ رجسٹریشن کا عمل 2ماہ تک جاری رہے گا، لہٰذٰ دوسرے اضلاع کے عوام اپنی سہولت کے پیشِ نظر اپنی ضلع کے باری (یا آن لائن رجسٹریشن )کا انتظار کریں،تاکہ رش کی وجہ سے کسی بھی قسم کی زحمت نہ اُٹھانی پڑے۔
4۔ رجسٹریشن فارم نادرا کی ویب سائٹ www.nadra.gov.pk سے مفت حاصل کیاجا سکتا ہے،اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر ،سوات کے تمام متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، تمام ٹی ۔ایم۔ایز اور تمام یونین کونسلوں کے دفاتر سے مفت حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ اس لیے بازاروں میں مہنگے داموں خریدنے کے بجائے مفت حاصل کریں۔ تمام دوکانداروں و فوٹو سٹیٹ سنٹرز کو بھی تنبیہ دی جاتی ہے کہ مذکورہ فارم کی قیمت دس (10) روپے سے زیادہ وصول نہ کریں چاہے کلرکاپی ہو یا بلیک اینڈ وائٹ، بصورت دیگر متعلقہ دوکاندار/فوٹوسٹیٹ سنٹر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔
5۔ رجسٹریشن فارم ڈپٹی کمشنر سوات کے منتخب رجسٹریشن سنٹر بمقامِ گراسی گراونڈسیدو شریف میں جمع کر/وا تے وقت250 روپیہ بھی جمع کرانا ہوگا۔جسکا رسید ضرور حاصل کریں اور ہ تسلی کرلیں کہ آپکا شناختی کارڈ اور ٹریکنگ نمبر درست درج کیا گیا ہے۔
6۔ رجسٹریشن فارم انتہائی آسان ، اور ایک صفحے پر مشتمل ہے، اس لیے ایجنٹوں وغیرہ کے بجائے خود پُر کریں، تاہم انگریزی کے بڑے حروف (Block Letters)اور صاف الفاظ کے ساتھ پُر کریں۔
7۔ ضعیف العمر افراداورخواتین خود رجسٹریشن سنٹرزآنے کی زحمت نہ کریں،ان کے لیے دوسرا شخص رجسٹریشن فارم جمع کرواسکتاہے۔

منجانب
ڈپٹی کمشنر سوات









Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply to AnonymousCancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

11 Comments

Loading…

0