in

پشتو زبان میں ’’گبین‘‘ کا مطلب شہد جبکہ ’’جبہ‘‘ دلدل کو کہتے ہیں۔ ایک زمانے میں …


پشتو زبان میں ’’گبین‘‘ کا مطلب شہد جبکہ ’’جبہ‘‘ دلدل کو کہتے ہیں۔ ایک زمانے میں یہ پورا علاقہ دلدل ہوا کرتا تھا۔ گبینہ جبہ مینگورہ شہر سے تقریباً 45 کلومیٹر کے فاصلے پر سطح سمندر سے 8500 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔
اس کے چاروں طرف برف پوش پہاڑوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہہے، جنہیں الپائن بھی کہتے ہیں جبکہ ان پہاڑوں میں سوات کے گلیشئر بھی ہے۔ پہاڑوں کا یہ سلسلہ کوہ ہندوکش سے جا ملتا ہے جبکہ درال، سیدگئی اور ضلع دیر سے بھی یہ پہاڑ ملے ہوئے ہیں۔
یہاں جگہ جگہ پر برفیلے پہاڑوں کا پانی آبشاروں اور جھرنوں کی شکل میں نیچھے گرتا ہے۔ ان آبشاروں کا نظارہ بہت ہی خوبصورت اور پر سکون ہے.
اس علاقے کی خوبصورتی دیکھنے اور سکون کے چند لمحے گزارنے سیاح معقول تعداد میں یہاں آتےہیں اور یہاں پر خیمے لگا کر قدرتی نظاروں اور ٹھنڈی ہواؤں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ تا حد نگاہ خوبصورت مرغزار اور یہاں کی ٹھنڈی ہوائیں مسحور کن احساس دلاتی ہیں۔
دیودار، منگزئی، اچر، کچر، پیوچ اور کانڑ کے درختوں کے بیچوں بیچ بلندی پر جانے کے لئے فور وہیل گاڑی کا انتظام کیا جاتا ہے تاہم شاہراہ کی خستہ حالی کے باعث اب پیدل جانا پڑتا ہے یا وہاں پر موجود خچروں اور گھوڑوں کے ذریعے مقامی لوگ آنے والے سیاحوں کو خچروں اور گھوڑوں کے ذریعے لے جاتے ہیں، جس سے یہاں کے لوگوں کو مالی فائدہ بھی پہنچتا ہے۔


Report

Written by Swat Valley

What do you think?

121 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply to AnonymousCancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

5 Comments

Loading…

0