in

بدھ کے روز ڈپٹی کمشنرسوات عامر آفاق نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طاہراور اے سی بحرین مجیب الرحمن کے ہم

بدھ کے روز ڈپٹی کمشنرسوات عامر آفاق نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طاہراور اے سی بحرین مجیب الرحمن کے ہمراہ جامع مسجد بنڑ کلے کالام میں کھلی کچہری منعقد کی۔کھلی کچہری میں معززین علاقہ اور عوام الناس نے شرکت کی۔معززین و مشران نے علاقے میں تعلیم ،صحت،جنگلات،زراعت اور دیگر محکموں سے متعلق مسائل اور مطالبات ڈپٹی کمشنر سوات کے سامنے پیش کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے معززین و مشران علاقہ کے مسائل غور سے سنے اور یقین دلایا اس دور افتادہ اور دشوارعلاقہ کے مسائل فوری اور ترجیحی بنیادو پر حل کئے جائیں گے کیونکہ عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایک ارب تیس کروڑ روپے کے کالام بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کی تکمیل پر کالام اور ملحقہ علاقوں کے عوام کی زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔معززین اور عوام الناس نے کالام کی تاریخ میں پہلی بار اور سخت موسم میں کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ کا بھر پور شکریہ ادا کیا۔


Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply to AnonymousCancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

20 Comments

  1. ایمانداری اور دیانتداری کی مثال ہوتی ہے جبکہ کوئی ناگزیر حالات میں بھی اپنی فرائض اور خدمات سرانجام دیتا ہوں، اللہ کریم ایسے ایماندار اور فرض شناس افسران کی حفاظت کریں اور عوام الناس کی اس سے بھی زیادہ خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے امین

Loading…

0