in

ضلعی انتظامیہ سوات،پاک فوج، ریسکیو1122 اورپولیس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سےمالم جبہ میں شروع کیے گئے سکی م

ضلعی انتظامیہ سوات،پاک فوج، ریسکیو1122 اورپولیس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سےمالم جبہ میں شروع کیے گئے سکی مقابلے کامیابی سے اختتام پزیر ہوئے۔
ضلعی انتظامیہ نے سوات کے سیاحتی اور برف پوش وادی مالم جبہ میں دو روزہ سنو فیسٹیول کا انعقاد کیا تھا۔ کھیل کے اختتامی پروگرام میں ڈی سی سوات عامرآفاق نے خود شرکت کی۔ اِس دوران اُن کے ساتھ اے ڈی سی سوات، اسسٹنٹ کمشنر چارباغ و بریکوٹ اور سام سنز کے جی ایم بھی موجود تھے۔
سنو فیسٹول میں جاری سکی مقابلوں میں چارمقامی ٹیموں کے 21 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مقامی ٹیموں میں ہیپی لیک، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور سام سنز کے ٹیم شامل تھے۔جس میں ہیپی لاک پینٹ ٹیم کے کھلاڑی نے مقابلہ جیت لیا جبکہ سام سنز ٹیم کا کھلاڑی دوسرے نمبر پرآیا۔
اس موقع پر سیاحوں کی کثیر تعداد بھی فیسٹول سے لطف اندوز ہونے کے لئے مالم جبہ پہنچ چکے تھے، سیاحوں کے لئے روایتی موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
پروگرام کے اختتام پر ڈی سی سوات نے آنے والے سیاحون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اورپولیس ضلع میں مستقل امن کے لیے کوشاں ہیں، اور ایک پرُ امن معاشرے کے قیام کے لئے ایسےکھیلوں کے مقابلے اہم ثابت ہو تے ہیں۔







Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply to AnonymousCancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

10 Comments

  1. Jee haan sir g sayyahon ki bari tadaad pohanch gayi aur dobara na aaney ka waada karke gayi hai. I went on 23rd feb with a guest from karachi. Sab se pehle to he cursed the road ke ye dekho ye haal hai road ka. After that we were forced to park our car some 1 and half km away from the spot despite of a good parking space but wahan per ‘Farishton’ ka qabza tha. Then after a tiring walk he was checked 4 to 5 times. I requested not to take the jaama talashi as he is a guest but no one listened. At the end the thing happened which i was fearing. Wapasi pe us ne kaha ke bhai I will never ever recommemt anyone in karachi to tour swat, wahan to aise talashi letay hain jaise atom bomb chupaya hua ho. Baat karte hain aap festival ki. Ghulamon ko festival kia agar aap jannat mein bhi chor dain wo khush nahi honge. I was so ashamed of his remarks. Alas, our beautiful swat is no more

Loading…

0