in

Photos & Caption – Hussain Ali (Team: Trekking Swat Valley) رانزڑو سر مرغزار سوا…

Photos & Caption – Hussain Ali
(Team: Trekking Swat Valley)
رانزڑو سر مرغزار سوات

مختصر تحریر میں۔ ۔ ۔

صبح سات بجے ہم تین دوست گھروں سے نکل پڑتے ہیں۔ مقصد پہاڑوں کی آوارگی اور کچھ وقت ساتھ گزارنے کا ہوتا ہے۔ مرغزار اڈہ منگورہ سے گاڑی پکڑتے ہیں۔ سپل بانڈئی گاؤں کو جاتی سڑک کے ساتھ گاڑی سے اترتے ہیں۔ ہمارا باقاعدہ ہائیک یہاں سے شروع ہوتا ہے۔ سپل بانڈئی اور شیر اترپ گاؤں سے ہوتے ہوئے ہم شکور بانڈہ پہنچتے ہیں۔ شکور بانڈہ کو ایک خوبصورت چراگاہ سمجھ لیں۔ تازہ اور نرم برف میں چلنا کافی دشوار ثابت ہوتا ہے۔ یہاں ہماری ملاقات چار پانچ لڑکوں سے ہوتی ہے۔ وہ بھی رانزڑو سر کو سر کرنے نکلے تھے مگر ناکام لوٹے۔ وجہ یہ بیان کی کہ آگے تین چار فٹ تک بالکل نرم برف پڑی ہے اور رستہ ڈھلواں ہے اور پر خطر ہے۔ معمولی سی لعزش گہری کھائی میں گرنے کا سبب بن سکتی ہے۔
ان کی باتوں پہ کان دھرے بغیر ہم آگے کو روانہ ہوتے ہیں۔ راستہ ڈھونڈنا کافی دشوار ثابت ہوتا ہے اور قدم رکھنا ناممکن۔ آہستگی اور ہمت سے کام لیتے ہم رانزڑو سر تک پہنچ جاتے ہیں۔ سپل بانڈئی سے رانزڑو سر تک پہنچنے میں تقریباً پانچ گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔
واپسی مرغزار کی طرف سے کرتے ہیں۔ چار گھنٹوں میں مرغزار پہنچتے ہیں۔ گاڑی پکڑتے ہیں اور سیدھا گھر چلے جاتے ہیں۔






Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply to AnonymousCancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

9 Comments

Loading…

0