in

کھیلوں کے فروغ کیلئے ضلعی انتظامیہ کی ایک اور کاوش ، آفیسر سپورٹس کمپلیکس میں والی بال ٹورنمنٹ کا ان

کھیلوں کے فروغ کیلئے ضلعی انتظامیہ کی ایک اور کاوش ، آفیسر سپورٹس کمپلیکس میں والی بال ٹورنمنٹ کا انعقاد ،پر وقار تقریب میں عوام کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے،ضلعی انتظامیہ کھیلوں کی فروغ اور کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریگی ،ڈی سی سوات عامرآفاق
گزشتہ روز سپورٹس کمپلکس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی سی سوات عامر افاق،اے ڈی سی محمد طاہر،اے سی بابوزئی شہاب خان ،ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر عبدلاسلام ،سوات پر یس کلب کے چیر مین شہزاد عالم سمیت ضلع بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کا اہتمام کیا گیا تھا،جس میں Swat Levies اور District PMRU کے درمیان فائنل میچ منعقد ہُوا، جس میں PMRU کے ٹیم نے سوات لیویز کو دو پوائنٹس سے ہرا کر سنسنی خیز میچ کو پچیس ،تھیءئس سے جیت لیا ،پی ایم آریو کے کوچ اے اے سی سید عامر علی شاہ اور کپتان اے اے سی حامد خان تھے جبکہ سوات لیویز کے کپتان میجر بخت جہان تھے۔میچ کے بعد ڈی سی سوات عامرآفاق اودوسرے مہمانوں نے جیتنے والے ٹیم اور ہارے ہوئے ٹیم کے کپتانوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈی سی سوات عامر افاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ افسران پورا دن افس کے کاموں میں مصروف ہونے کی وجہ سے انکو ورزش کے مواقع فراہم نہیں ہوتے اس ٹورنامنٹ کا مقصد ان افسران کو کھیل کھود کے مواقع فراہم کرنا ہے اس موقع پر انہوں نے بدھ کے روز سوات پریس کلب میں صحافیوں اور ضلعی افسران کے درمیان بیٹ منٹن میچ منعقد کرانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ بدھ کے روز سوات پریس کلب میں صحافیوں اور ضلعی افسران کے درمیان میچ ہوگا۔ پروگرام کے اختتام پر ڈی سی سوات نے تمام آنے والے مہمانوں اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ 2018 میں اِس طرح کے مزید کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائینگے۔











Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply to Rahim KhanCancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

16 Comments

Loading…

0