in

یہ معصوم بچے جھوٹ نہیں بولتے۔۔۔!!!! جبران بونیری. یہ پشاور چارسدہ روڈ پر بے سہا…


یہ معصوم بچے جھوٹ نہیں بولتے۔۔۔!!!!
جبران بونیری.
یہ پشاور چارسدہ روڈ پر بے سہارا بچوں کیلئے قائم ادارے زمونگ کور کے ڈائریکٹر حارث خٹک کے استعفے کے بعد کے مناظر ہیں جس میں وہاں موجود بچے زار و قطار روتے ہوئے انہیں جانے سے روک رہے ہیں…
ڈائریکٹر حارث خٹک پراپنے ہی ادارے کے کچھ لوگوں نے بدعنوانی کے الزامات لگائے ہیں ، جس کےبعد حارث خٹک نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے.
حارث خٹک کے مطابق اس ادارے کے بورڈ آف گورنر کے ارکان انہیں پریشرائز کر رہے ہیں اور ان سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ انکے لئے 22 لاکھ روپے کی گاڑی اور رہائش کیلئے ایک گھر کے پیسے دینے کے اجازت نامے پر دستخط کریں. جس سے انکار پر حارث خٹک پر بدعنوانیوں کے الزامات لگا دیئے گئے. حارث خٹک کے مطابق وہ کسی کو یتیم اور بے سہارا بچوں کیلئے مختص فنڈز خورد برد اورذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے.
واضح رہے کہ مقامی رہائشیوں، منتخب ناظمین اور علاقے کے مشران نے وزیر اعلی کو بورڈ آف گورنرز کی بدعنوانیوں کے بارے میں مراسلہ بھی لکھا ہے، جس کے بعد حارث خٹک کو انصاف دینے کے بجائے ان پر بدعنوانی کے الزامات لگا دیئے گئے جس کے بعد حارث خٹک نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا.
دو سال تک باپ جیسا پیاراورشفقت کرنے والے حارث خٹک کے استعفی کے بعد زمونگ کور کے ان یتیم اور بے سہارا بچوں کامستقبل کیا ہوگا۔یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا


Report

Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

4 Comments

Loading…

0