in

ڈپٹی کمشنر سوات کامدین ٹراوٹ فِش ہیچری میں بچہ مچھلی سٹاکنگ مُہم کا باقاعدہ افتتاح۔

ڈپٹی کمشنر سوات کامدین ٹراوٹ فِش ہیچری میں بچہ مچھلی سٹاکنگ مُہم کا باقاعدہ افتتاح۔
ڈپٹی کمشنر سوات نے جمعرات کے روزمدین کے گورنمنٹ ٹراوٹ ہیچری کا دورہ کیا، جہاں اُنہوں نے سرکاری ہیچری کے مختلف یونٹوں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد طاہر خان ، اے سی بحرین اور ٹی ایم اور بحرین بھی موجود تھے۔
ادارے کے ڈسٹرکٹ آفیسراِبرار احمد نے ڈپٹی کمشنر کوپریزنٹیشن کے ذریعے ادارے کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ بریفنگ میں انہیں ٹراوٹ کے مختلف اقسام اوررواں سال کثیر تعداد میں کامیاب افزائش کے بارے میں بتا یا۔
ڈی سی سوات نے محکمہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرنے ہوئے کہا کہ ٹراوٹ مچھلی سوات کے پھلوں اور سبزیوں کے بعد تیسرا کیش کراپ بن گیا ہے۔
انہیں بتایا گیا کہ سوات میں پہلے کُل26 ٹراوٹ فش فارم موجود تھے، جن کی سالانہ پیداوارتقریباً 60ہزارکلوگرام تک تھی،لیکن موجودہ حکومت نے 50:50پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے ضلع بھر میں 116نئے ٹراوٹ فش فارمز کی منظوری دی ہے، جن میں سے اکثر مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی اِس مالی سال کے آخِر تک مکمل ہو جائینگے، جس کے بعد ضلع سوات میں ٹراوٹ مچھلی کے پیداوارسالانہ 60 ہزار کلو گرام سے بڑھ کرتقریباً 250,000کلو گرام سے تک ہوجائیگی۔اِ س کے علاوہ حکومت نے ناگوہا کے مقام پر بائیو ڈائیورسٹی سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا ہے، جس میں مقامی مچھلیوں کی افزائش نسل پر تحقیق ہوگی۔اسی طرح مٹلتان ٹراوٹ ہیچری میں پہلی دفعہ براون ٹراوٹ کی افزائش نسل کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر سوات نے محکمہ ماہی پروری کے حکام کو ہدایت کی کہ عوام کے بہتر تر مفاد کے خاطر ٹراوٹ کی سرکاری نرخنامہ اپنے محکمہ کی توسط سے مناسب رکھ کر اِس مچھلی کو خطیر تعداد میں پیدا کریں تاکہ وہ پرائیویٹ فش فارمرز کو فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اِن کو دریا اور ندیوں میں بھی سٹاک کیا جائے۔ اِ س سے لوگوں کو مچھلی کی صورت میں نہ صرف پروٹین سے بھرپور(Nutritious) خوراک ملے گا، بلکہ پبلک اور پریائیوٹ سیکٹر میں اس فیلڈ سے وابسطہ لوگوں کو روز گار کے موقع بھی میّسر ہونگے، اور خاطِر خواہ آمدنی سے لوگوں کی معاشی حالت بھی بہتر ہوگی۔
اِس دوران پرائیویٹ ٹراوٹ فِش فارمرز نے بھی ڈی سی سوات کے ساتھ ملاقات کی اور اُن کو اپنے مجموعی مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈی سی سوات نے اُن کے مسائل سُن کر ان کو حل کرنیکی یقین دہانی کرائی۔
آخر میں ڈپٹی کمشنر سوات نے ضلعی حکومت کی طرف سے فشریز سٹاف کے فیلڈ ڈیوٹی کے لیے منظور شدہ5موٹر سائکل بھی اُن کوحوالہ کیے۔









Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

10 Comments

Loading…

0