in

ضلعی انتطامیہ سوات کی جانب سے گاوں کوکارئی میں کھلی کچہری کا انعقاد۔

ضلعی انتطامیہ سوات کی جانب سے گاوں کوکارئی میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
ڈپٹی کمشنر سوات نے جامبل، کوکارئی اور دنگرام وغیرہ کے باشِندوں کے مسائل، شکایات اور تجاویز ات سننے اور فوری حل کے لیے کھلی کچہری منعقد کی۔اِس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد طاہر خان ،اسسٹنٹ کمشنربابوزئی شہاب خان ،سپرنٹنڈنٹ ٹو ڈی سی، فوکل پرسن پی ایم آر یو، تحصیلداربابوزئی ودیگر اہلکاربھی موقع پر موجود تھے۔
کھلی کچہری کا اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول کوکارئی میں کیاگیاتھا۔ جسمیں کوکارئی، جامبیل، دنگرام اور آس پاس والے گاوں کے باشندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے مسائل ، شکایات اور تجاویزسے آگاہ کیا، جس میں ذیادہ تر مسائل یہاں کے روڈوکے تھے۔ ڈی سی سوات نے لوگوں کے مسائیل غور سے سنے اوراُن کے مسائل، شکایات اور تجاویز نوٹ کرکے چیف سیکرٹری آفس کے جانب سے بنائے گئے آن لائن پورٹل کے ذریعے مععلقہ محکموں کو کارروائی کے لیے بھیجے گئے۔جس کے ذریعے لوگ کھلی کچہری میں اُٹھائے گئے مسئلوں کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات کی خو دجانچ بھی لے سکتے ہیں۔













Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

4 Comments

Loading…

0