in

ضلعی انتظامیہ سوات کا عوامی خدمت کی طرف ایک اور انقلابی قدم…

ضلعی انتظامیہ سوات کا عوامی خدمت کی طرف ایک اور انقلابی قدم…
صوبے میں پہلی دفعہ سوات کے حجاموں کے لیے عوام کی حفظانِ صحت کے خاطر ٹریننگ سیشن کا انعقاد…
ڈپٹی کمشنر سوات نے عوام کے عظیم تر مفاد کے پیش نظر سوات کے حجام حضرات کے لیے ای ، پی، ایس آرگنائزیشن کے تعاون سے ایک ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا۔ جس میں ای پی ایس کے ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر مریم نے حجام شرکاء کے ساتھ ایک طویل ٹریننگ سیشن لیا۔ جس میں ان کو اِس پیشے سے وابسطہ ذمہ داریاں، اصول، احتیاطی تدابیر اور خاص کر صفائی وحفظانِ صحت کے حولے سےآگاہ کیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ خود کو اور عوام کو ہیپاٹائٹس اور اِس جیسی دیگر مہلک بیماریوں سے بچاو کے لیے اُن پر لازم ہے کہ ان کے دوکانوں میں استعمال ہونے والے آلات مثلا قینچی، اُسترے ،بلیڈزوغیرہ کی جراثیم کش صفائی (Strerilization) یقینی بنا یا جائے۔کیونکہ عموما حجام کے اُسترے ،بلیڈ، تولیہ اور سامان اسٹر لائز نہیں ہوتے ، جو کسی بھی خون کی خطرناک بیماریوں کے باعِث بنتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ آئندہ دِنوں میں اس بارے میں آگاہی مہم چلانے اور حجامو ں کی رجسٹریشن کرکے انہیں ضابطہ کار /قانون کے دائرے میں لا کر حفظانِ صحت کے اصولوں کا پابند بنانا ضروری ہے۔ سیشن کے اختتام پر شُرکاء حجام میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔




Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply to Ikram Ullah KhanCancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

14 Comments

Loading…

0