in

صوبائی سطح پر سب سے پہلے ضلع سوات میں موبائل ملک ٹیسٹنگ لیب کا با ضابطہ طور پر افتتاح کردیا گیا۔

صوبائی سطح پر سب سے پہلے ضلع سوات میں موبائل ملک ٹیسٹنگ لیب کا با ضابطہ طور پر افتتاح کردیا گیا۔
صوبائی حکومت نے صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹر زمیں موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹریزفراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے صوبائی سطح پر سب سے پہلے سوات میں موبائل ملک ٹیسٹنگ لیب کا با ضابطہ طور پر افتتاح کردیا گیا۔
سیکرٹری لائیوسٹاک محمد اسرار خان، ڈی جی لا ئیوسٹاک شیر محمد اور ڈپٹی کمشنر سوات عامراآفاق نے موبائل ملک ٹیسٹنگ لیب آج ضلعی لائیوسٹاک دفتر کے حوالے کی۔موبائل ملک لیبارٹری کا افتتاح صوبائی وزیر لائیوسٹاک اینڈ فشریز محیب اللہ، وزیر کھیل وثقافت محمود خان اور ڈیڈیک کے چیرمین و رُکنِ صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے کی۔
اِس موقع پر ڈی سی سوات نے کہا کہ انسانی صحت کو برقرار رکھنے میں خوراک کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ اگر خوراک حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہوگی تو انسان بہت حد تک بیماریوں سے محفوظ رہے گا، بلکہ اشیاء خوردنوش کا معیاری ہونا ہی معیاری صحت کی ضامن ہے۔ اس سلسلے میں یہ لیب ضلع اور ڈویژنل سطح پر ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ کی انسداد میں اہم کردار ادا کریگی ۔










Written by Swat Valley

What do you think?

122 Points
Upvote Downvote

Comments

Leave a Reply to Hidayat Ullah SmsCancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GIPHY App Key not set. Please check settings

8 Comments

Loading…

0